ورلڈکپ نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 5، میٹ ہینری نے 3 جبکہ رچن روندر نے 1 وکٹ حاصل کی

(فوٹو: کرک انفو)

ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی۔

حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 47 ویں اوور میں 223 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کولن ایکرمن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان اسٹیورٹ ایڈورڈز 30، سائیبرنڈ اینجلبرکٹ 29، تیجا نِدامنورو 21، بیس ڈی لیڈے 18، میکس او ڈاؤڈ 16، وکرمجیت سنگھ 12، آریان دت 11، رائن کلین 8 اور وین ڈر مروو 1 رنز بنا کر آٹ ہوئے جبکہ وین میکرین 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بھارت نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر کی جانب سے 5، میٹ ہینری 3 جبکہ رچن روندر نے 1 وکٹ حاصل کی۔


اس سے قبل نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 322 رنز اسکور کیے۔۔

کیویز کو اوپننگ کا آغاز اچھا ملا اور 67 پر پہلی وکٹ گری، پھر دوسری وکٹ 144 پر گری۔ ول ینگ 70، کپتان ٹام لاتھم 53 اور رچن رویندرا 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

آریان دت، پاؤل وان میکرین، رویلوف نے دو، دو وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ باس ڈی لے حصے میں آئی۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈ کی ٹیم کو پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

کیوی ٹیم 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔
Load Next Story