گھبراہٹ کی شکار اسرائیلی پولیس نے اپنے ہی شہری کو گولی مار کر قتل کردیا

اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی


ویب ڈیسک October 09, 2023
حماس کے حملے کے بعد سے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اوسان بحال نہ ہوئے، فوٹو: فائل

خوف اور گھبراہٹ کے باعث اسرائیلی پولیس نے حملہ آور سمجھ کر اپنے ہی ایک شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

حماس کے غیر متوقع اور ہلاکت خیز حملے کے دو روز بعد بھی اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے اوسان بحال نہیں ہوئے ہیں اور اس خوف و دہشت میں وہ اپنے شہریوں کو حماس کا حملہ آور سمجھ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے اشکلون میں اپنے ہی شہری کو حملہ آور سمجھ کر گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ لاش سے نہ تو کوئی اسلحہ برآمد ہوا اور نہ کوئی ایسے شواہد ملے کہ وہ حملہ آور تھا۔

بعد ازاں لاش کی شناخت ہوئی تو پتا چلا کہ اسرائیلی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص اسرائیلی شہری ہی تھا۔

یاد رہے کہ اشکلون وہی شہر ہے جہاں حماس کے جنگجو پیراگلائیڈرز اور سمندری راستوں سے پہنچے تھے اور اسرائیلی فوج پر حملہ کیا تھا۔

حماس کے حملے میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 100 کے قریب فوجی بھی شامل ہیں۔

جواب میں اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی جس میں حماس کے 800 اہداف کو نشانہ بنانے اور سیکڑوں ارکان کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کے حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 70 سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |