عمرہ زائرین کے ذریعے کروڑوں کے آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

اسمگلنگ کے ذریعے 88 لاکھ روپے کی ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چوری کی جا رہی تھی، 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا


ویب ڈیسک October 09, 2023
پاکستان کسٹمز نے آئی فون اسمگل کیے جانے کی اطلاع پر جناح ٹرمینل پر کارروائی کی

عمرہ زائرین کے ذریعے کروڑوں روپے مالیت کے آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پاکستان کسٹمز نے عمرہ زائرین کے ذریعے آئی فون اسمگل ہونے کی اطلاع پر جناح ٹرمینل کراچی پر کارروائی کی، جس میں امارات ائر کی پرواز سے آنے والے ایک مشکوک عمرہ گروپ کے افراد سے 51قیمتی آئی فونز برآمد کرلیے گئے۔

برآمد کیے گئے آئی فونز میں 25 عدد 15پرومیکس، 12عدد 14 پرومیکس، 14عدد 11، 12 پرومیکس شامل ہیں۔ اسمگل ہونے والے آئی فونز کی مالیت 2کروڑ 74لاکھ روپے بتائی جاتی ہے۔ اسمگلنگ کے ذریعے 88لاکھ روپے کی ڈیوٹی وٹیکسوں کی چوری کی جارہی تھی۔

حکام کے مطابق ائرپورٹ ارائیول پر عمرہ زائرین کے لیے تیز خدمات کی سہولت سے اسمگلرز فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہے تھے۔ کارروائی میں آئی فونز کے خالی ڈبے زائرین کے سامان جب کہ آئی فونز پہنے ہوئے لباس سے برآمد ہوئے۔

منظم گروہ سستے ٹکٹس اور رقم کی لالچ دے کر زائرین کو ایک سے 10آئی فونز لانے کی ترغیب دیتے ہیں۔ پاکستان کسٹمز حکام نے 3افراد کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں