باشعور نوجوان جدید تعلیم و ہنر کی جانب راغب ہو رہے ہیں گورنر سندھ
یو ایس ایڈ کی نوجوانوں کی صلاحیتوں و ہنر میں اضافہ کرنے کیلیے کوششیں خوش آئند ہیں،امریکی وفدسے ملاقات
گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے کہا ہے کہ باشعورنوجوان جدید تعلیم وہنرکی جانب راغب ہورہے ہیں ،نوجوانوں کو ہنر اور تجربے سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جو اقدامات یو ایس ایڈ کر رہی ہے وہ قابل تقلید ہے۔
انھوں نے کہا نوجوان اس ملک کا سرمایہ اور مستقبل کی روشن امید ہیں پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جس کی آبادی کا 50 فیصد سے زائد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور یہ کسی بھی ملک کیلیے استقامت اورروشن مستقبل کی علامت ہے، انھوں نے کہا کہ حکومت کی تمام تر توجہ اس طرف مرکوز ہے کہ آبادی کے اس حصے کویکسوئی کے ساتھ علم و ہنر سے مزین کیا جائے انھوں نے کہا یو ایس ایڈ کی نوجوانوں کی بہبود اور ان کی صلاحیتوں اور ہنر میں اضافے کرنے کے لیے کوششیں خوش آئند ہیں،یہ بات گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے امریکا کے معاون برائے معاشی ترقی رابن رافل سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنھوں نے گورنر سندھ سے قونصل جنرل مائیکل ڈوڈمین کے ہمراہ گورنر ہائوس میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان باصلاحیت انسانی وسائل سے مالامال ہے جبکہ خطے میں لیبر فورس بہتر صلاحیتوں کے ساتھ نسبتاً کم اجرت پر دستیاب ہے یہ ہی وجہ ہے کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترنتائج حاصل ہورہے ہیں ،انھوں نے کہا ان کی ذاتی کوششیں اس بات پر مرکوز ہیں کہ آئی ٹی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ enterpenure پیدا کیے جائیں جو اپنے دیگر ہم عمر لوگوں کے لیے مثال بن سکیں اور جنھیں دیکھ کر نوجوان رغبت حاصل کر سکیں انھوں نے کہا کہ حال ہی میں اسٹریٹ چلڈرن کی ٹیم نے پہلی دفعہ برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ میں شمولیت اختیار کی اور تیسری پوزیشن حاصل کی، اس موقع پررابن رافل نے گورنر سندھ کو بتایا کہ یو ایس ایڈ کے ذریعے نو جوانو ں کے لیے مختلف پروگرام ترتیب دے گئے ہیں، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں یو ایس ایڈ کے ذریعے میڈیکل یونٹ کا اضافہ کیا گیا ہے۔