ورلڈکپ دھرم شالہ گراؤنڈ کی خراب آؤٹ فیلڈ پرانگلش کپتان نے بھی تحفظات ظاہر کردیے

کھلاڑیوں کواحتیاط برتناہوگی جوز بٹلر؛ اس میدان پرافغانستان اوربنگلادیش کے میچ میں بھی فیلڈرزمشکلات کا شکار ہوئے تھے


Sports Reporter October 09, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ کے دوران بھارت کے متنازع اقدامات میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے، دھرم شالا گراؤنڈ ک خراب آؤٹ فیلڈ پر اب انگلش کپتان نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے اپنے تحفظات کا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے لیے جاں فشانی کی ضرورت ہوتی ہے لیکن کھلاڑیوں کو اس خراب آؤٹ فیلڈ پر کچھ احتیاط برتنا ہوگی۔

قبل ازیں دھرم شالا میں افغانستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کی آؤٹ فیلڈ میں دونوں ٹیموں کے فیلڈرز مشکلات کا شکار ہوئے، تاہم وہ خوش قسمتی سے زخمی ہونے سے بچ گئے تھے۔

مزید پڑھیں: دھرم شالہ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ پر سوالیہ نشان اُٹھ گئے

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ میں انگلینڈ اور بنگلادیش کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

دریں اثنا آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی خاتون کرکٹ پریزینٹر اور صحافی میلنڈا فیرل نے انوکھے انداز میں دھرم شالا کی آؤٹ فیلڈ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ بی جے پی کا پارٹی کارکنان سے اسٹیڈیم بھرنے کی کوششوں کا انکشاف

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر کیے جانے والے ٹوئٹ میں ملینڈا نے اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ دھرم شالا کے میدان میں اچھل رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی یقینی طور پر اس صورتحال سے پریشان ہیں، فیلڈرز کو آؤٹ فیلڈ میں سلائیڈنگ اور ڈائیونگ میں مشکلات آ سکتی ہیں، امید ہے کہ عالمی کپ کے دوران یہاں کوئی کھلاڑی زخمی نہیں ہوگا۔

ملینڈا کے اس پرلطف ٹوئٹ پر ان کے فالورز دلچسپ تبصرے کرکے دھرم شالا کی آؤٹ فیلڈ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں