نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں وزیر اطلاعات

سابق وزیر اعظم کو جو سیکیورٹی ملتی ہے وہ دیں گے، مرتضیٰ سولنگی

—فائل فوٹو

نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں۔


پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم کو جو سیکیورٹی ملتی ہے وہ دیں گے، نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر اہم سیاسی سرگرمی کی اجازت ہوگی جس میں نواز شریف بھی آتے ہیں، یہ مفروضوں پر بات ہوگی، عدالتیں طے کریں گی نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے، نگران حکومت کا کام آئین اور قانون پر عملدرآمد ہے۔
Load Next Story