پان مصالحے کے متنازعہ اشتہار پر اکشے کمار کی وضاحت سامنے آگئی
اداکار کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے ساتھ پان مصالحہ برانڈ ومل کا ایک اشتہار وائرل ہوا ہے
بالی وڈ اسٹار اکشے کمار نے حال ہی میں وائرل ہونے والے پان مصالحہ برانڈ کے اشتہار پر اپنی خاموشی توڑ دی۔
سوشل میڈیا پر اداکار کا بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کے ساتھ پان مصالحہ برانڈ ومل کا ایک اشتہار وائرل ہوا ہے۔
اشتہار سامنے آتے ہی اکشے کمار کے مداحوں کی طرف سے سخت ردعمل آیا ہے کیوں کہ اداکار تمباکو والے اشتہارات نہ کرنے کا عہد کرچکے ہیں۔
اکشے کمار نے ایک وضاحتی بیان میں بتایا کہ یہ اشتہار ان کے برانڈ سے علیحدگی سے قبل شوٹ ہوا تھا اور برانڈ اس کو قانونی طور پر اگلے مہینے تک چلانے کا حق رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے انہوں نے پان مصالحہ برانڈ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے اس کے بعد انہوں نے برانڈ کے ساتھ کوئی کام نہیں کیا ہے۔