کراچی میں بیگ سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر سرد خانے منتقل کردیا، پوسٹ مارٹم دن گیارہ بجے ہوگا
شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد چونا ڈپو میں ندی کے کنارے پڑے ہوئے بیگ سے خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو بیگ سے نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی تاہم خاتون ایم ایل او کی غیر حاضری کی وجہ سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی نہ جاسکی۔
ایس ایچ او سپر مارکیٹ اخلاق احمد نے بتایا کہ لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے مقتولہ کی لاش سرد خانے میں رکھوا دی گئی ہے جسے صبح 11 بجے دوبارہ عباسی شہید اسپتال منتقل کر کے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا اور پھر اُس کے بعد ہی مزید تفصیلات سامنے آسکیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 28 سے 30 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم بائیو میٹرک سسٹم کی مدد سے اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں۔
ایس ایچ او کے مطابق مقتولہ کے ہاتھ پر رسی باندھنے اور آنکھوں کے قریب نیل پڑنے کے نشانات پائے گئے جبکہ خاتون نے گہرے نیلے رنگ کا پھولدار شلوار قمیض پہنا ہوا ہے۔