جائز حقوق کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ  کھڑے ہیں سعودی عرب

محمد بن سلمان نے فلسطینی صدر محمود عباس سے غزہ میں کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا

جامع امن کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی، سعودی ولی عہد:فوٹو:فائل

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جائز حقوق کے حصول کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

فلسطین کے صدر محمود عباس سے ٹیلی فون پر گفتگو میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے غزہ میں جاری کشیدگی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے اور منصفانہ اور جامع امن تک پہنچنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ غزہ میں کشیدگی کو روکنے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا۔ مصر کے صدارتی ترجمان کا کہنا تھا فون پر گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے فریقین کی جانب سے تحمل سے کام لینے کی ضرورت پر زور دیا۔


مزید پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی

مصر اور سعودی عرب نے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق 2 ریاستی حل پر مبنی ایک جامع اور منصفانہ تصفیے کے حصول کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: طوفان الاقصیٰ؛ 9 امریکیوں سمیت 900 اسرائیلی ہلاک اور 560 فلسطینی شہید

دوسری جانب نہتے فلسطینوں پر صیہونی فورسز کے حملے جاری ہیں۔ قابض اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی کرکے بجلی اور خوراک کی سپلائی بند کردی ہے۔
Load Next Story