بین اسٹوکس بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے بھی باہر رہنے پر مجبور

آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ہپ انجری سے نجات پانے میں مصروف ہیں


Sports Desk October 10, 2023
آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ہپ انجری سے نجات پانے میں مصروف ہیں۔ فوٹو: کرک انفو

انگلش اسٹار بین اسٹوکس ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کیخلاف آج شیڈول دوسرے میچ میں بھی شریک نہیں ہوپائیں گے۔

آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحال ہپ انجری سے نجات پانے میں مصروف ہیں، انگلش ٹیم ریسی ٹوپلی کو بنگال ٹائیگرز کیخلاف آزماسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کیلیے انگلینڈ کی ٹیم کا اعلان، بین اسٹوکس کی واپسی

اسٹوکس نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے کر ورلڈ کپ کے لیے دستیابی ممکن بنائی، وہ میگا ایونٹ میں بطور اسپیشلسٹ بیٹر دستیاب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بین اسٹوکس کا ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان

بین اسٹوکس اس سے قبل نیوزی لینڈ کیخلاف افتتاحی میچ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔اسٹوکس نے دھرم شالہ پہنچنے کے بعد نیٹ پر 2 بار بیٹنگ پریکٹس کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں