اداکارہ شہناز گل اپنی فلم ریلیز ہوتے ہی اسپتال میں داخل

ٹائم سب کا آتا ہے سب کا جاتا ہے میرا ٹائم کچھ دن بعد پھر آئے گا، اداکارہ

شہناز گل اپنی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف تھیں:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی اداکارہ شہناز گل کو اپنی نئی فلم ریلیز ہونے کے ساتھ ہی اسپتال میں داخل ہونا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شہناز گل اپنی فلم ' تھینک یو فور کمنگ' کی پروموشن کے دوران اداکارہ کے حوالے سے ایسی خبر سامنے آئی جس سے ان کے مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔


شہناز گل نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ دیکھو ٹائم سب کا آتا ہے سب کا جاتا ہے۔ میرے ساتھ بھی وہی کچھ ہوا۔ پھر آئے گا تھوڑے دن بعد۔ مجھے فوڈ پوائزننگ ہوگئی تھی جس کے باعث اسپتال میں داخل ہونا پڑا اب میری طبیعت بہتر ہے۔

اداکار انیل کپور کی بیٹی اور فلم ' تھینک یور فور کمنگ' کی ''شریک پروڈیوسر'' ریہا کپور نے اسپتال جا کر شہناز گل کی عیادت کی۔
Load Next Story