اسرائیل غزہ کے شہریوں پر حملے بند کرے ورنہ یرغمالیوں کو مار دیں گے حماس
ہر حملے کے جواب میں ایک اسرائیلی یرغمالی کو ہلاک کردیں گے، ترجمان حماس
حماس نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر غزہ پر حملے بند نہ کیے تو یرغمالیوں کو مار دیں گے۔
مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درجنوں اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ اسرائیل جب بھی غزہ کے شہریوں پر بمباری کرے گا جواب میں اسرائیلی یرغمالی کو مار دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: جائز حقوق کے لیے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، سعودی عرب
اسرائیلی وزیر دفاع ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ حماس نے 100 سے زائد اسرائیلیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ حماس کی دلیرانہ کارروائی کے بعد اسرائیل غزہ پر اندھا دھند بمباری کررہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں اور رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں۔