اڈیالہ جیل حکام کا عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار
آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتارملزمان کی بیرون ملک بات کروانے کی اجازت نہیں ،جیل حکام، عدالت نے ایس او پی طلب کرلی
اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کردیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے بیٹوں کی ٹیلی فون پر گفتگو کروانے کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے فون پر بات کروانے سے انکار کرتے ہوئے عدالت کو بتایا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار ملزمان کی بیرون ملک بات کروا نے کی اجازت نہیں ہے۔
عدالت نے قیدیوں سے فون پر بات کروانے سے متعلق جیل ایس او پی طلب کرتے ہوئے 18 اکتوبر تک جمع کروانے کا حکم دے دیا۔
بعد ازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی آئندہ سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی۔