’’ورلڈکپ کیا مہیش تھیکشنا گرین شرٹس کیخلاف میچ کھیلیں گے‘‘

لنکن اسپنر نے انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شرکت سے محروم رہے تھے

لنکن اسپنر نے انجری کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں شرکت سے محروم رہے تھے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سری لنکن اسپنر مہیش تھیکشنا پاکستان کیخلاف ورلڈکپ کے اہم میں آج پاکستان کیخلاف اِن ایکشن دیکھائی دیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن ٹیم کے سپورٹس اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسپنر مہیش تھیکشنا ہیمسٹرنگ سے تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں اور پاکستان کے خلاف میچ میں شرکت کے قوی امکانات ہیں۔

تھیکشنا گزشتہ ماہ ایشیاکپ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف افتتاحی میچ میں وہ لنکن ٹیم کی پلئینگ الیون کا حصہ نہیں تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستان آج سری لنکا کے مدمقابل آئے گا


قبل ازیں فاسٹ بولر دشمنتا چمیرا اور اسپن آل راؤنڈر وینندو ہسرنگا انجریز کے باعث ورلڈکپ سے باہر ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ مسلسل ناکامی کی تصویر بنے 'فخر زمان' کو ایک موقع ملنے کا امکان

پاک سری لنکن ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے پہلے میچ میں قومی ٹیم نے نیدرلینڈز کو شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ سری لنکا کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بڑے مارجن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Load Next Story