ورلڈکپ کیا شبمن گل پاکستان کے خلاف کھیلیں گے

اوپنر ڈینگی بخار کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے


ویب ڈیسک October 10, 2023
اوپنر ڈینگی بخار کے باعث آسٹریلیا کے خلاف پہلے میچ میں شرکت نہیں کرسکے تھے (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان کے خلاف اہم معرکے سے قبل بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ مقابلے میں آسٹریلیا کے خلاف میچ سے قبل ڈینگی کا شکار ہونے والے بھارتی اوپنر شبمن گِل کی میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق مستقبل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ شبمن گل کو پلیٹیلیٹس کم ہونے کے بعد انہیں احتیاطی طور پر چنئی کے اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا، جس کے بعد انکی صحت میں بہتری آرہی ہے تاہم میڈیکل پینل مسلسل انکی نگرانی کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کو آسٹریلیا کیخلاف میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ شبمن گِل کی جگہ رتوراج گائیکواڑ کو شمبن گِل کی جگہ شامل کیا جاسکتا ہے کہ کیونکہ دینگی سے مکمل صحتیابی حاصل کرنے کیلئے کم ازکم 3 ہفتے درکار ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنالیا

واضح رہے کہ شبمن گل نے ڈینگی بخار کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف میچ نہیں کھیلا تھا اور وہ افغانستان کے خلاف میچ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔

پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان ورلڈکپ کا اہم ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں