انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا گیا
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگراں وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سردار علی مردان خان ڈومکی نے ملاقات کی اور صوبے کے معاملات پر گفتگو کی۔
ملاقات میں نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو بلوچستان میں نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ کے لیے منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 14ویں اجلاس کے متعلق بریفنگ دی۔
نگراں وزیر اعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
ملاقات میں نگراں وزیر داخلہ میر سرفراز احمد بگٹی بھی موجود تھے۔