جیو کے مارننگ شو میں اہل بیتؓ کی توہین پر درخواستیں دائر

کراچی، اسلام آباد، ملتان و دیگر شہروں میں درخواست گزاروں کا مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ


کراچی، اسلام آباد، ملتان و دیگر شہروں میں درخواست گزاروں کا مقدمہ درج کرنیکا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

جیو کے مارننگ شو میں اہل بیتؓ کی توہین کرنے پر کراچی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور سمیت مختلف شہروں کی عدالتوں میں درخواستیں دائر کردی گئیں۔

صوبائی دارالحکومت کی سیشن کورٹ میں دائردرخواست پر سماعت آج 17 مئی کو ہوگی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے تھانہ پرانی انارکلی پولیس سے آج رپورٹ طلب کررکھی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان' رحیم یارخان ،جڑانوالہ، سیالکوٹ ، لاہور ہائی کورٹ بہاول پور بنچ اور پولیس تھانہ سٹی کہروڑ پکا میں بھی درخواستیں دائر کردیگئیں۔ درخواستوں میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مقدس شخصیات کی توہین کرنے کے الزام میں جیو/جنگ گروپ کے چیئرمین میر شکیل الرحمٰن' اینکر شائستہ لودھی' اداکارہ وینا ملک، اسد بشیر خٹک اور دیگر 40 سے 50 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر کے مطابق متنازعہ مواد نشر کرنے پر جیو ٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے کیلیے سندھ ہائی کورٹ میں بھی آئینی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیمرا کو جیوٹی وی کا لائسنس منسوخ کرنے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کا حکم دیا جائے اور انڈیپینڈنٹ میڈیا کارپوریشن اور اس کے ذیلی اداروں کو آئندہ کسی ٹی وی چینل کا لائسنس نہ دیاجائے،درخواست کی سماعت 20مئی کو متوقع ہے ۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج فیصل آباد نے اندراج مقدمہ کی درخواست پر سی پی او کو بیس مئی کو طلب کر لیا۔ وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آبپارہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جرم کا ارتکاب کراچی میں ہوا،اسلام آباد کے تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں