نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا ایم ڈی کیٹ کے نتائج منسوخ کرنے کا حکم

ڈاؤ یونیورسٹی کو انٹری ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کی ہدایت، تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا، ترجمان سندھ حکومت


ویب ڈیسک October 10, 2023
(فوٹو : فائل)

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے ایم ڈی کیٹ 2023ء کے انٹری ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کرنے اور ٹیسٹ کے دوبارہ انعقاد کی ہدایت کردی۔

ترجمان سندھ حکومت کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ منسوخ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے اور ایف آئی اے کو ہدایت دی ہے کہ ایم ڈی ٹیسٹ کے نتائج کی انکوائری کرکے رپورٹ دی جائے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ کے حکم کے مطابق سابقہ نتائج منسوخ کرکے اب ایم ڈی کیٹ کے انٹری ٹیسٹ دوبار منعقد ہوں گے، وزیراعلیٰ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو ٹیسٹ کے انعقاد کی ہدایت دی ہے، ٹیسٹ دوبارہ منعقد کرانے کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں