12ستمبر کے بعد سونے کی قیمتیں جاری کردی گئیں

تقریباً ایک ماہ کے دوران سونا 15500 روپے تولہ سستا ہوا، منگل کو فی تولہ سونے کے نرخ 199500 روپے رہے


Staff Reporter October 10, 2023
فوٹو: فائل

مقامی بلین مارکیٹ کی 12ستمبر 2023 کے طویل وقفے کے بعد منگل کو سونے کی قیمتیں جاری کردی گئیں، ایک ماہ کے دوران سونے کی عالمی ومقامی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی۔

سونے کی بلین مارکیٹ کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق 12 ستمبر کی نسبت منگل کو فی تولہ سونے کی قیمت 15500روپے گھٹ کر 199500 روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10گرام سونے کی قیمت اس عرصے کے دوران 13546 روپے گھٹ کر 171039 روپے کی سطح پر آگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 55ڈالر کی کمی سے 1856ڈالر ہوگئی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 55روپے کی کمی سے 2500روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87روپے گھٹ کر 2143.34روپے ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں