دنیا بھر کے مسلمان جمعے کو اسرائیل کیخلاف ’یومِ طوفانِ اقصیٰ‘ منائیں حماس

مغربی کنارے اور بیت المقدس کے فلسطینی بھی قابض اسرائیل کے خلاف اُٹھ کھڑے ہوں، حماس


ویب ڈیسک October 10, 2023
مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے کے فلسطینی بھی اُٹھ کھڑے ہوں، حماس (فوٹو: فائل)

اسرائیلی فوج کو تگنی کا ناچ نچانے والی فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعے کے روز عوام سے 'یومِ طوفانِ اقصیٰ' منانے کی اپیل کر دی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس نے اسرائیل کے خلاف حیران کردینے والے ملٹری آپریشن ''طوفان اقصیٰ'' کی بے مثال کامیابی پر فلسطین سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں سے جمعے کے روز یوم طوفان اقصیٰ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف یکجہتی کے لیے میدان میں نکلیں۔

حماس نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے مسلمان نماز جمعہ کے بعد اللہ کے شکر گزار ہوں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کریں تاکہ عالمی دنیا قابض اسرائیلی فوج کے مظالم سے آگاہ ہو۔

حماس نے بالخصوص مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ گھروں سے باہر نکلیں اور اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف مزاحمت کریں۔ قابض فوج کو اپنی سرزمین سے نکال باہر کریں۔

خیال رہے کہ حماس نے اسرائیل کے بھرپور کارروائی کے آپریشن کو طوفان اقصیٰ کا نام دیا تھا جس میں 900 سے زائد افراد مارے گئے۔ جن میں 11 امریکی سمیت دیگر غیر ممالک کے شہری بھی شامل ہیں۔

ادھر اسرائیل کی جوابی بمباری میں شہید ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز ہوگئی جس میں 140 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 3 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں