امام الحق نے کپتان بابراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

امام الحق نے یہ سنگ میل اپنی 67 ویں اننگز میں حاصل کیا

فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق ون ڈے میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے مشترکہ طور پر دوسرے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے منگل کو حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سری لنکا کیخلاف آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں اپنے 3000 ون ڈے رنز مکمل کیے۔

امام الحق نے یہ سنگ میل 67 ویں اننگ میں حاصل کیا جو کپتان بابر اعظم سے ایک اننگ بہتر ہے جنہوں نے 3000 رنز 68 اننگز میں بنائے تھے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی


پاکستانی اوپنر فخر زمان اور ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ نے بھی 3000 رنز 67 اننگز میں بنا رکھے ہیں۔

جنوبی افریقا کے مایہ ناز سابق بیٹسمین ہاشم آملہ 57 اننگز میں 3 ہزار رنز بناکر تیز ترین تین ہزار او ڈی آئی رنز بنانے والوں میں سر فہرست ہیں۔

تیز ترین 3000 رنز بنانے والوں کی فہرست میں پاکستان کے تین بلے باز ہیں جس میں بابر اعظم واحد نان اوپنر ہیں۔
Load Next Story