امریکی استاد کا 53 سال تک اسکول میں پڑھانےکا عالمی ریکارڈ

76 سالہ پال ڈیوریٹز نے یکم ستمبر 1970 سے معاشرتی علوم پڑھانا شروع کی

(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

امریکا کے ایک استاد نے 53 سال تک ایک اسکول میں پڑھا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

امریکی ریاست اِلینوائے سے تعلق رکھنے والے 76 سالہ پال ڈیوریٹز نے وُوڈ لینڈ مڈل اسکول میں یکم ستمبر 1970 سے معاشرتی علوم پڑھانا شروع کی۔ جس کے بعد اب انہیں طویل عرصے تک معاشرتی علوم پڑھانے والے استاد کے گینیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔


گینیز ورلڈ ریکارڈز سے بات کرتے ہوئے پال ڈیوریٹز کا کہنا تھا کہ 1986 میں معاشرتی علوم کریکیولم کوآرڈینیٹر بننے کے بعد انہوں نے 20 سے زائد معاشرتی علوم اساتذہ کی رہنمائی کی۔

انہوں بتایا کہ وہ بطور کوآرڈینیٹر وسائل فراہم کرتے ہیں، کریکیولم کے حوالے رہنمائی کرتے ہیں اور انتظامیہ اور شعبے کے درمیان بطور تعلق کام کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں ان کی دلچسپی ان کے والد کی وجہ سے پیدا ہوئی جنہوں دوسری جنگِ عظیم میں خدمات انجام دیں تھیں۔
Load Next Story