طالبان شوری نے دوسری براہ راست ملاقات کیلئے رضامندی ظاہر کردی

تاہم ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کوآگاہ کیاجائے۔ جس کے بعدملاقات کے مقام سے آگاہ کر دیںگے۔


عامر خان May 17, 2014
تاہم ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کوآگاہ کیاجائے۔ جس کے بعدملاقات کے مقام سے آگاہ کر دیںگے۔ فوٹو: فائل

طالبان رابطہ کارکمیٹی نے حکومت کو پیغام دیا ہے کہ طالبان شوریٰ حکومت سے مذاکرات چاہتی ہے اور انھوں نے دوسری براہ براست ملاقات کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

تاہم ملاقات سے48 گھنٹے قبل طالبان شوریٰ کوآگاہ کیاجائے۔ جس کے بعدملاقات کے مقام سے آگاہ کر دیںگے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ طالبان رابطہ کارکمیٹی کے طالبان شوریٰ سے پس پردہ رابطوں کے بعدمذاکرات میں حائل رکاوٹوں میں بتدریج کمی ہورہی ہے اورطالبان رابطہ کارکمیٹی کی درخواست پرہی شمالی وزیرستان میں کرفیو ختم کیا گیا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ فریقین کی ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ حکومت نے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو جواب دیا ہے کہ آئندہ 2روز میں مشاورت کرکے طالبان رابطہ کار کمیٹی کو ملاقات کے لیے دن سے آگاہ کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں