سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’بیجو باورا‘ کیلئے نیانترا کو مرکزی کردار کی پیشکش
نیانترا نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز حال ہی میں شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر ’جوان‘ سے کیا ہے
بھارتی سپر اسٹار نیانترا کو سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم 'بییجو باورا' میں مرکزی کردار کیلئے پیشکش کی گئی ہے۔
نامور فلمساز بھنسالی کا پروجیکٹ کافی عرصے سے سرخیوں میں ہے اور اس کی کاسٹ کے متعلق حتمی اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
یہ خبریں بھی سامنے آئی تھیں کہ رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ اس پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی جن کی حال ہی میں 'راکی اور رانی کی پریم کہانی' فلم ریلیز ہوئی ہے۔
نیانترا نے اپنے بالی وڈ کیریئر کا آغاز شاہ رخ خان کے ساتھ بلاک بسٹر 'جوان' سے کیا ہے اور وہ اب 'بیجو باورا' کی پیشکش پر غور کررہی ہیں۔
فلم میں کردار کے حوالے سے اداکارہ کے ذرائع نے ابھی تصدیق نہیں کی ہے لیکن وہ رواں برس مارچ میں اپنے شوہر کے ساتھ بھنسالی کے آفس میں دیکھی گئی تھیں۔