ڈی آئی خان اور میرانشاہ میں دو دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں کارروائی، اکرم نامی دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں ڈیرہ اسماعیل خان اور میرانشاہ میں کارروائیاں کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پہلی کارروائی خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کے علاقے کالاچی میں کی، جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں اکرم نامی دہشت گردی مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کیا، جس کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو 'مؤثر انداز' میں نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق دونوں علاقوں میں مقامی آبادی نے فورسز کے بروقت آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کے خاتمے میں اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔