ورلڈکپ پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کیلیے بھارتی ہائی کمیشن کے رابطے

سربراہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی کوششیں رنگ لے آئیں، ویزے کے خواہشمندوں کو پاسپورٹ جمع کرانے کی ہدایت


Sports Reporter October 11, 2023
ویزوں کے حوالے سے ذکا اشرف نے سیکریٹری خارجہ سے معاملہ بھارتی وزارت داخلہ کے سامنے رکھنے کی درخواست کی تھی۔ فوٹو: اے ایف پی

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کی کوششیں رنگ لے آئیں۔

پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کے لیے بھارتی ہائی کمیشن نے رابطے شروع کر دیے، ورلڈکپ کا 5اکتوبر سے آغاز ہوچکا، پاکستانی شائقین کی بڑی تعداد آن لائن ٹکٹ بک کرواچکی، میڈیا کے نمائندوں کی ایکریڈیٹیشن کا عمل بھی مکمل ہوا مگر ویزوں کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی۔

پی سی بی نے آئی سی سی سے رابطہ کرتے ہوئے ہوسٹ ایگریمنٹ کی یاددہانی کرائی تھی جس کے تحت ویزوں کا اجرا ممکن بنانا میزبان ملک کی ذمے داری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

پیر کے روز پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سیکریٹری خارجہ سے رابطہ کرتے ہوئے بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذریعے معاملہ بھارتی وزارت داخلہ کے سامنے رکھنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں اہم پیش رفت ہوئی ہے،بھارتی ہائی کمیشن کے جانب سے ویزے کے خواہش مندوں سے رابطے شروع ہوگئے ہیں اور ان کو پاسپورٹ جمع کروانے کیلیے کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں