حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کو بابراعظم نے شرٹ تحفے میں دیدی

پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستانی کھلاڑیوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں (فوٹو: فائل)

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گُھل مل گئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بنوائیں جبکہ کپتان بابراعظم نے اپنی جرسی بھی تحفے میں دی۔

آئی سی سی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ گزارے لمحات کی ویڈیو بھی شیئر کی جس کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے نئی تاریخ رقم کردی

گزشتہ روز راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم حیدرآباد میں سری لنکا کیخلاف پاکستان نے ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی، اس میچ میں آئی لینڈرز نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔

مزید پڑھیں: امام الحق نے کپتان بابراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کےنقصان پر 49 ویں اوور میں 345 رنز کا پہاڑ جیسا ٹارگٹ حاصل کرلیا، عبداللہ شفیق نے 113 جبکہ محمد رضوان 131 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔


واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر احمد آباد میں کھیلے گی۔







View this post on Instagram


A post shared by ICC (@icc)




Load Next Story