بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اپنے عہدے سے مستعفی

میری زندگی اور دور حکومت عوام کے لئے کھلی کتاب ہے، من موہن سنگھ


ویب ڈیسک May 17, 2014
بھارت آج 10 سال پہلے سے زیادہ مظبوط ہے، بھارتی وزیراعظم کا الوداعی خطاب۔ فوٹو: فائل

HARARE: بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ نے اپنا استعفیٰ ملک کے صدر پرناب مکھرجی کو پیش کردیا ہے تاہم انہیں نئی حکومت کی تشکیل تک ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے اپنے عہدے کی آئینی مدت مکمل ہونے پر ملک کے صدر پرناب مکھرجی کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔ پرناب مکھرجی نے ان کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل تک ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اس سے قبل بحیثیت وزیر اعظم قوم سے اپنے آخری خطاب میں من موہن سنگھ کا کہنا تھا کہ کانگریس نے اپنے دور اقتدار میں عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی کوشش کی۔ گزشتہ 10 برس کے دوران بھارت نے کئی شعبوں میں شاندار کامیابیاں سمیٹیں جن پر بھارت کے عوام کو فخر ہونا چاہیئے۔ آج بھارت 10 سال پہلے سے زیادہ مضبوط ہے اور مستقبل میں مزید طاقتورملک بن کرابھرے گا۔ وہ بھارت کے بہترمستقبل کے لئے پراْمید ہیں۔ ان کی زندگی اور دور حکومت عوام کے لئے کھلی کتاب ہے۔ امید ہے آنے والی حکومت عوام کی خدمت کرے گی۔

واضح رہے کہ 7 اپریل سے 12 مئی تک ہونے والے لوک سبھا کے انتخابات میں گزشتہ روز آنے والے سرکاری نتائج کے مطابق بھارتیہ جنتہ پارٹی اوراس کے اتحادی واضح اکثریت حاصل کرچکے ہیں جبکہ 2 مرتبہ لگارتار حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کو انتخابات میں تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں