حماس نے عسقلان پر بھی راکٹ داغ دیے اسرائیلی ہلاکتیں 1200 سے متجاوز

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے، اقوام متحدہ


ویب ڈیسک October 11, 2023
اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں 450 مقامات پر بمباری کی:فوٹو:فائل

حماس کے طوفان الاقصیٰ میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 1200 ہوگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مزاحمتی تنظیم حماس کے اسرائیل کیخلاف آپریشن میں اب تک 1200 اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں اور شہید فلسطینیوں کی تعداد 900 سے زائد ہوگئی ہے۔

اسرائیل فضائیہ نے غزہ کے 450 مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹ حملہ کیا جسے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بین گورین ائیرپورٹ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے غزہ میں 100 سے 150 اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کے پاس موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔

یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حماس اور القسام بریگیڈ کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے امریکا کو بھی وارننگ دی کہ غزہ میں مداخلت کی صورت میں ڈرونز اور میزائلوں سے جواب دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی بمباری سے اب تک 2 لاکھ 60 ہزار فلسطینی بے گھر ہوئے ہیں۔ یہ 2014 میں 50 روز کی کشیدگی کے بعد سے بے گھر ہونے والے افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ادھر یورپی یونین نے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں