توہین آمیز مارننگ شو پر جیو کے خلاف اسلام آباد تھانے میں مقدمہ درج
جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
وفاقی دارالحکومت کی ماتحت عدالت کے حکم پر توہین آمیز پروگرام نشر کرنے پر " جیو" اور "جنگ" کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد راجہ جہانگیر اعوان نے شہری ارشد بٹ کی درخواست کی سماعت پر مارگلہ پولیس کو جیو ٹی وی کے خلاف توہین آمیز پروگرام نشر کرنے کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے پولیس کو اپنے حکم میں کہا تھا کہ جیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان، پروگرام "اٹھو جاگو پاکستان" کی میزبان شائستہ لودھی، اداکارہ وینا ملک اور ان کے شوہر اسد بشیر خٹک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے جس پر کارروائی کرتے ہوئے تھابہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ جیو کے مارننگ شو میں اہل بیت کی توہین کرنے کے خلاف ملک گیر مظاہرے کئے جا رہے ہیں جب کہ اس سے قبل صحافی حامد میر پر حملے کے بعد بھی جیو نے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو بغیر تحقیق کے مودر الزام ٹھرایا گیا تھا جس سے قومی سلامتی کے اداروں کی پوری دنیا میں تضحیک ہوئی تھی۔