افغانستان زلزلے سے 2500 افراد کی ہلاکت کے بعد ایک اور شدید زلزلہ

کم گہرائی کے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک October 11, 2023
زلزلہ افغانستان کے جنوبی علاقوں میں آیا:فوٹو:فائل

افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور تھا۔زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان؛ زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2500 تک پہنچ گئی

افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ تیسرا شدید زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو اسی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں