ورلڈکپ امام الحق کے کیچ پر سوشل میڈیا میں الزام تراشیاں

آئی سی سی نے کیچ کی ویڈیو شیئر کردی


ویب ڈیسک October 11, 2023
آئی سی سی نے کیچ کی ویڈیو شیئر کردی (فوٹو: اسکرین شارٹ)

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف امام الحق کے کیچ پر سوشل میڈیا پر الزام تراشیاں شروع ہوگئیں۔

گزشتہ روز پاکستان کیخلاف کوشل مینڈس نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر 122 رنز کی اننگز کھیلی، انکی اننگز میں 14 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔

مینڈس کا کیچ حسن علی کی گیند پر امام الحق نے پکڑا اور وہ پویلین لوٹ گئے، تاہم سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا کہ فیلڈر نے باؤنڈری لائن سے چھیڑ چھاڑ کی۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کو بابراعظم نے شرٹ تحفے میں دیدی

دوسری جانب آئی سی سی نے امام الحق کے کیچ کی ویڈیو بھی شیئر کی تاہم انتظامیہ یا لنکن بورڈ کی جانب سے کسی قسم کا اعتراض سامنے نہیں آیا۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ساز ہدف کا تعاقب؛ بھارتی کرکٹرز، کمنٹیٹرز پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور

پاکستان کی ایونٹ میں مسلسل دوسری جیت کچھ نام نہاد مداحوں سے ہضم نہیں ہورہی اور گرین شرٹس کیخلاف پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر احمد آباد میں کھیلے گی۔







View this post on Instagram


A post shared by ICC (@icc)




2


1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں