’’کبھی درد ہوتا ہے کبھی اداکاری کرتا ہوں‘‘ رضوان کا کمنٹیٹر کو دلچسپ جواب

دورانِ میچ کمنٹیٹر نے انہیں ایکٹنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا


ویب ڈیسک October 11, 2023
دورانِ میچ کمنٹیٹر نے انہیں ایکٹنگ کرنے کا مشورہ دیا تھا (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کی ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان نے گراؤنڈ میں درد سے متعلق دلچسپ جواب دے ڈالا۔

میچ کے اختتام پر پریزنٹیشن تقریب کے دوران وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے مزاحیہ انداز میں گراؤنڈ میں اپنی تکلیف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کبھی درد ہوتا ہے کبھی اداکاری کرتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ساز فتح؛ بھارتی کرکٹرز، کمنٹیٹرز پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ سے قبل جیت ٹیم کو اعتماد فراہم کرے گی، ہدف کے تعاقب میں یقین تھا کہ میچ جیتنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ امام الحق کے کیچ پر سوشل میڈیا میں الزام تراشیاں

قبل ازیں میچ کے دوران محمد رضوان کی تکلیف پر کمنٹیٹرز نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایکٹنگ کرنی چاہئیے۔

سری لنکا کیخلاف میچ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 8 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 131 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں