پی ٹی آئی کا لاہور میں جلسے کی اجازت کیلیے ہائیکورٹ سے رجوع

عدالت جلسے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا بھی حکم دے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک October 11, 2023
درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے:فوٹو:فائل

تحریک انصاف نے جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری عظیم اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں لاہورہائی کورٹ سے لاہور کے لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ 5 روز قبل متعلقہ فریقین کو جلسے کی اجازت کے لیے درخواست دی۔ پر امن جلسہ کرنا ہرایک کا آئینی حق ہے۔ عدالت 15 اکتوبر کو لبرٹی چوک پر جلسہ کرنے اور جلسے کے لیے سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم دے۔

درخواست میں ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ جسٹس راحیل کامران کے چھٹی پر ہونے کے باعث درخواست کی سماعت نہ ہوسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں