ورلڈکپ رضوان نے مین آف دی میچ کا ایواڈ ’فلسطینیوں‘ کے نام کردیا

گزشتہ روز پاکستان کی جیت میں وکٹ کیپر بیٹر نے اہم کردار ادا کیا تھا


ویب ڈیسک October 11, 2023
گزشتہ روز پاکستان کی جیت میں وکٹ کیپر بیٹر نے اہم کردار ادا کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ میں سری لنکا کیخلاف ریکارڈ ساز جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ غزہ کے مظلوم فلسطینوں کے نام کردیا۔

گزشتہ روز سری لنکا کے ورلڈکپ میں تاریخی فتح میں گرین شرٹس کو جیت دلوانے والے محمد رضوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر لکھا کہ مین آف دی میچ کا ایوارڈ غزہ کے اپنے بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالنے پر بےحد خوشی ہے، ٹارگٹ آسان پر پوری قوم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ''کبھی درد ہوتا ہے کبھی اداکاری کرتا ہوں'' رضوان کا کمنٹیٹر کو دلچسپ جواب

وکٹ کیپر بیٹر نے حیدرآباد دکن میں حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون پر شائقین کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ساز فتح؛ بھارتی کرکٹرز، کمنٹیٹرز پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور

دوسری جانب اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 900 سے زائد ہوچکی ہے جبکہ جوابی کارروائی میں حماس نے جواب دیتے ہوئے 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک کردیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں