پشاور 9 مئی کیسز میں نامزد 213 ملزمان کیخلاف ٹرائلز شروع

پولیس نے چھ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرکے 213 ملزمان کے خلاف چالان عدالتوں میں جمع کرادیا ہے


ویب ڈیسک October 11, 2023
(فوٹو : فائل)

9 مئی کیسز میں نامزد 213 ملزمان کے خلاف ٹرائلز شروع کردیا گیا اس حوالے سے اے ٹی سی نے نوٹسز جاری کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نو اور دس مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں نامزد 213 ملزمان کے خلاف ٹرائلز شروع کردیا گیا اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالتوں نے 164 ملزمان کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس نے چھ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرکے 213 ملزمان کے خلاف چالان عدالتوں میں جمع کرادیا ہے، عدالتوں نے چار مقدمات میں ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، ملزمان اگلی پیشی پر حاضریاں لگائیں گے، نو اور دس مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 350 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔


پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی نامزد ہیں، پشاور ڈویژن کے مقدمات خیبر، مہمند اور پشاور کے آٹھ تھانوں میں درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں