پشاور 9 مئی کیسز میں نامزد 213 ملزمان کیخلاف ٹرائلز شروع
ایکسپریس نیوز کے مطابق نو اور دس مئی کے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں نامزد 213 ملزمان کے خلاف ٹرائلز شروع کردیا گیا اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالتوں نے 164 ملزمان کو پیش ہونے کے لیے نوٹسز جاری کردیے۔
اطلاعات ہیں کہ پولیس نے چھ مقدمات میں تحقیقات مکمل کرکے 213 ملزمان کے خلاف چالان عدالتوں میں جمع کرادیا ہے، عدالتوں نے چار مقدمات میں ملزمان کو نوٹسز جاری کردیے ہیں، ملزمان اگلی پیشی پر حاضریاں لگائیں گے، نو اور دس مئی توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں 350 سے زائد ملزمان نامزد ہیں۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقدمات میں پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی بھی نامزد ہیں، پشاور ڈویژن کے مقدمات خیبر، مہمند اور پشاور کے آٹھ تھانوں میں درج ہیں۔