پاک بھارت میچ ذکا اشرف کل بھارت کیلئے روانہ ہوں گے

فینز اور صحافیوں کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد بھارت جانے کا فیصلہ کیا، سربراہ مینجمنٹ کمیٹی


ویب ڈیسک October 11, 2023
فینز اور صحافیوں کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد بھارت جانے کا فیصلہ کیا، سربراہ مینجمنٹ کمیٹی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے کل بھارت روانہ ہوں گے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف بھارت کی جانب سے شائقین کرکٹ اور پاکستانی صحافیوں کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھارت جارہے ہیں۔

اس سے قبل پاکستانی شائقین اور صحافیوں کو ویزہ جاری نہ کیے جانے پر بھارت جانے کا فیصلہ موخر کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ، پاکستانی صحافیوں کو ویزے جاری کرنے کیلیے بھارتی ہائی کمیشن کے رابطے

ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ورلڈکپ میں اب تک عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، قوم کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔ میرے بھارت جانے کا مقصد ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاکستانی شائقین کو ویزے جاری نہ کرنے پر آئی سی سی کا بیان سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ بھارت کیخلاف میچ کیلئے کھلاڑیوں یہی پیغام ہے کہ وہ بےخوف ہوکر کھیلیں، جیسا وہ پورے ایونٹ میں کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر احمد آباد میں کھیلے گی، اس میچ کے بی سی سی آئی سیکریٹری جے شاہ سمیت بھارتی فنکاروں اور اعلیٰ سیاسی شخصیات کی آمد بھی متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں