آئی سی سی رینکنگ فخر امام اور شاہین کی تنزلی بابراعظم کی پہلی پوزیشن محفوظ

بھارتی بیٹر شبمن گِل پاکستانی کپتان سے محض 5 ریٹنگ پوائنٹس دور


ویب ڈیسک October 11, 2023
بھارتی بیٹر شبمن گِل پاکستانی کپتان سے محض 5 ریٹنگ پوائنٹس دور (فوٹو: ایکسپریس ویب)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم 835 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر جبکہ شبمن گِل 830 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

جنوبی افریقا کے وین ڈر ڈسن 758 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ ساتویں سے نویں نمبر پر آگئے ہیں، اسی طرح آؤٹ آف فارم فخر زمان بھی دو درجہ تنزلی کے بعد 11ویں سے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ریکارڈ ساز فتح؛ بھارتی کرکٹرز، کمنٹیٹرز پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور

بالرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ قومی ٹیم کے پیسر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد ٹاپ سے 10 باہر ہوگئے ہیں اور 11ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ امام الحق کے کیچ پر سوشل میڈیا میں الزام تراشیاں

دوسری جانب ٹی20 بیٹرز میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اور بابر اعظم چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں