بینظیر بھٹو قتل کیس عدالت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب کرلیا

گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء نے عدالت کے سامنے احتجاج کیا


ویب ڈیسک May 17, 2014
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ فوٹو: فائل

LEMONT: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بینظیر بھٹو قتل کیس میں ڈائریکٹر ایف آئی اے کو طلب سماعت 24 مئی تک ملتوی کردی۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج پرویز اسماعیل جوئیہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر پیش نہ ہوئے۔ گزشتہ کئی سماعتوں کے دوران کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھنے پر ملزمان کے وکلاء نے احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ وکیل استغاثہ کو آئندہ سماعت پر حاضری کا پابند کیا جائے۔ انسداد دہشتگردی کے جج نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو طلب کرتے ہوئے سماعت چوبیس مئی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ کیس میں ایف آئی اے کے وکیل استغاثہ جان کے خطرے کے پیش نظر گزشتہ کئی سماعتوں پر پیش نہیں ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |