صارفین پر بوجھ ڈالنے کیلیے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافے کی سمری تیار

گیس کی قیمت میں 200 روپے تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے، گھریلو صارفین سے بھی وصولی کی جائے گی، ذرائع


October 11, 2023
(فوٹو فائل)

وزارت پیٹرولیم نے یکم اکتوبر سے صارفین پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔

وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے، جس میں پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فکسڈ چارجز10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نگراں کابینہ سمری کی حتمی منظوری دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |