فی تولہ سونے کے نرخ 5500 روپے بڑھ گئے
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 205000روپے ہوگئی
سونے کی عالمی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی نرخ بڑھ گئے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 16ڈالر بڑھ کر 1872ڈالر کی سطح پر آگئی، جس کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 5500روپے بڑھ کر 205000روپے اور 10 گرم سونے کے نرخ 4715روپے کے اضافے سے 175754 روپے ہوگئے۔