جناح ہاؤس کیس میں صنم جاوید سمیت پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور

عدالت نے روبینہ جمیل کی ضمانت خارج کردی


ویب ڈیسک October 11, 2023
عدالت نے روبینہ جمیل کی ضمانت خارج کردی

انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی خواتین کارکن صنم جاوید سمیت پانچ ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے فیصلہ سنایا۔ عدالت نے روبینہ جمیل کی ضمانت خارج کردی۔

ضمانتیں منظور ہونے والے ملزمان میں سید فیصل ،عمیر ،افشاں طارق ،صنم جاوید اور علی حسن شامل ہیں۔

ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں پولیس موبائلز جلانے کا مقدمہ درج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |