غزہ پراسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک

7 اکتوبر سے اب تک تنازعات سے متاثرہ تنصیبات کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے، اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی


ویب ڈیسک October 11, 2023
—فوٹو: رائٹرز

اقوام متحدہ کے ایک ادارے نے بتایا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے ایک بیان میں کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے 9 اہلکار (عملے کے 6 اراکین اور 3 ٹھیکیدار) مارے گئے، جبکہ 3 اساتذہ زخمی ہیں۔

اس میں کہا گیا کہ غزہ کی پٹی میں یو این آر ڈبلیو اے کے تمام اسکول بشمول بصارت سے محروم افراد کے بحالی مرکز اور غزہ اور خان یونس میں 2 پیشہ ورانہ مراکز بند ہیں۔

اس نے مزید کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے کے دو اسکول فضائی حملوں سے متاثر ہوئے، جس سے 7 اکتوبر سے اب تک تنازعات سے متاثرہ تنصیبات کی کل تعداد 20 ہو گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔