بھارتی مسلمان نہ کبھی ڈرا ہے اور نہ کبھی ڈرے گا رکن بھارتی مسلم پرسنل لا بورڈ

ملک کے مسند اقتدار پر کوئی بھی بیٹھے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، قاسم رسول الیاس


ویب ڈیسک May 17, 2014
مسلمانوں کو آنے والی مودی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں کوئی شک نہیں، قاسم رسول الیاس فوٹو: فائل

بھارت میں مسلمانوں کے لئے رائج قوانین کے اطلاق کے نگران ادارے مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن سید قاسم رسول الیاس کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے ملک کا وزیراعظم بننے پر مسلمانوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ 'مسلمان نہ کبھی ڈرا ہے اور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا۔

برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سید قاسم رسول الیاس کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو آنے والی مودی حکومت کی کارکردگی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے۔ بھارتی کا معاشرہ انتہائی مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر کھڑا ہے۔ ملک کے مسند اقتدار پر کوئی بھی بیٹھے ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ مسلمان نہ کبھی ڈرا ہے اور نہ آئندہ کبھی ڈرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بھائی چارے کی فضا کے فروغ اور عوام کو ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی کرنا کسی بھی حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے،'نئی حکومت اپنی اس ذمہ داری کو کس طرح ادا کرتی ہے اس کا تو اندازہ کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیم بی جے پی واضح ترین اکثریت سے کامیاب ہوئی اور اس کی جانب سے وزارت عظمٰی کے امیدوار نریندر مودی پر ریاست گجرات میں 2002 کے مسلم کش فسادات کروانے کا الزام ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں