ورلڈکپ انضمام پلیئنگ الیون میں بھی مداخلت کرنے لگے

دونوں میچز کی ٹیم بنانے میں ’’مشورے‘‘،واپسی پر بھی سلسلہ جاری رکھیں گے

دونوں میچز کی ٹیم بنانے میں ’’مشورے‘‘،واپسی پر بھی سلسلہ جاری رکھیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق پلیئنگ الیون میں بھی مداخلت کرنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق انضمام الحق نے قومی ٹیم کے ساتھ ہی بھارت کا ویزا لگوایا، حیران کن طور پر وہ ورلڈکپ میں پاکستان کے پہلے میچ سے قبل ہی حیدرآباد پہنچ گئے جبکہ پریکٹس سیشن میں بھی کھلاڑیوں کو مشورے دیتے نظر آئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹیم کے غیرملکی کوچز کو چیف سلیکٹر کی مداخلت بالکل بھی پسند نہ آئی،البتہ سب مصلحتاً خاموش ہیں،،ابتدائی دونوں میچز کی پلیئنگ الیون میں بھی انضمام الحق کی ''مشاورت'' شامل رہی،ان کی گزشتہ روز لاہور واپسی طے تھی، اب وہ فون پر رائے دیتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ آف فارم شاہین کی کارکردگی پر سابق کرکٹرز پریشان


بورڈ ذرائع نے بتایا کہ انضمام الحق نے بھارت جانے کی خواہش کا خود اظہار کیا تھا، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ان کی بات تسلیم بھی کر لی، غیرملکی کوچز نے اگر ان کی موجودگی پر اطمینان محسوس نہیں کیا تو یہ نیچرل بات ہے،عموما ملک سے باہر ٹور سلیکشن کمیٹی ہی پلیئنگ الیون منتخب کرتی ہے مگراس بارانضمام نے بھی اپنی رائے دی۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ شاہین آفریدی کی انجری کی تصدیق ہوگئی

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انھیں انتہائی بااختیار چیف سلیکٹر مقرر کرتے ہوئے جونیئر سلیکشن کی بھی ذمہ داری سونپ دی ہے۔ دوسری جانب غیرملکی کوچز بورڈ میں تبدیلیوں کے بعد خود کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں، ان کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈکپ کے بعد ہوگا۔

ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر سابق بورڈ چیف نجم سیٹھی کے خاصے قریب تھے، نئی مینجمنٹ نے بھی میگا ایونٹ کے پیش نظر انھیں تبدیل کرنے سے گریز کیا ہے۔
Load Next Story