اسرائیل کے حمایتی بھارت کو فلسطین کے ہاتھوں بدترین شکست
ایشین کپ 2024 کے کوالیفائر میں شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا
ایشین کپ 2024 کے فٹسل ٹورنامنٹ مقابلے میں فلسطین نے اسرائیل کے حمایتی بھارت کو شکست دیدی۔
دوشنبہ انڈور اسٹیڈیم میں فلسطین نے بھارت کو ایشین کپ 2024 کے کوالیفائر میں 5-6 سے ہرایا، چار ٹیموں کے گروپ میں بھارتی ٹیم آخری نمبر پر رہی جبکہ فلسطین تیسری پوزیشن حاصل کی۔
میزبان تاجکستان اور میانمار نے 2،2 میچز میں کامیابی سمیٹی اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ رضوان نے مین آف دی میچ کا ایواڈ 'فلسطینیوں' کے نام کردیا
فلسطین کی جانب سے موسیٰ حرارہ، ظہیر السامحی، احمد محمد اور احمد مسریٰ نے گولز اسکور کیے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
قبل ازیں گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا چراغ پَا ہوگئے تھے۔
مزید پڑھیں: ایوارڈ فلسطینیوں کے نام کیوں کیا؛ رضوان کے اقدام پر بھارتی چراغ پَا
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گُپتا نے سوال اٹھایا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اسکی اجازت دیتا ہے؟۔
مزید پڑھیں: ریکارڈ ساز فتح؛ بھارتی کرکٹرز، کمنٹیٹرز پاکستان کی تعریف کرنے پر مجبور
انہوں نے لکھا تھا کہ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔
ماضی میں بھی بھارتی میڈیا محمد رضوان سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز کی کھیل کے میدان میں سجدہ شکر بجالانے اور نماز کی ادائیگی پر سوالات اُٹھاتا رہا ہے۔