بھارتی اداکارہ کے خاندان کے 300 افراد اسرائیل میں پھنس گئے
مدھرا نائیک نے کہا کہ میرے والد کا تعلق ہندو مذہب سے ہے جبکہ میری والدہ اسرائیلی ہیں
بھارتی ٹی وی کی اداکارہ مدھرا نائیک کے خاندان کے 300 افراد اسرائیل میں پھنس گئے۔
بھارتی میڈیا کے دیے گئے انٹرویو میں اداکارہ مدھرا نائیک نے کہا کہ میرے والد کا تعلق ہندو مذہب سے ہے جبکہ میری والدہ اسرائیلی ہیں، اسی وجہ سے اسرائیل میں ہمارے خاندان کے کافی افراد رہائش پذیر ہیں'۔
مدھرا نائیک نے کہا کہ 'اسرائیل فلسطین کشیدگی کے دوران میری کزن اور بہنوئی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس وقت میرے خاندان کے تقریباً 300 افراد اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں'۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ 'میں سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر یہ ظاہر نہیں کرسکتی کہ میرے خاندان کے کون کونسے افراد اسرائیل میں پھنسے ہوئے ہیں اور نہ ہی یہ بتا سکتی ہوں کہ وہ اسرائیل کے کس شہر میں ہیں'۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت کی جائے یا اسرائیل کی؟ جسٹن بیبر کشمکش کا شکار
اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا حماس کے آپریشن طوفان الاقصی کے دوران اسرائیل میں پھنس گئی تھیں، نشرت بھروچا 'حائفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول' کے لیے اسرائیل گئی تھیں۔
مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ نشرت بھروچا اسرائیل سے بحفاظت بھارت پہنچ گئیں
بالی ووڈ اداکارہ نے خود کو اسرائیل کے ایک تہہ خانے میں محفوظ کیا تھا، بعدازاں نشرت بھروچا کو بحفاظت ممبئی پہنچا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 1200 سے زائد ہوگئی جبکہ غزہ پر جاری اسرائیلی بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 1100 تک پہنچ گئی اور 5 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔