ورلڈکپ پاک بھارت میچ سے قبل آفریدی نے بابراعظم کیا بات کی

قومی ٹیم روایتی حریف کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں مدمقابل آئے گی

قومی ٹیم روایتی حریف کے خلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد میں مدمقابل آئے گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر اور کپتان نے شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل بابراعظم سے ہونیوالی گفتگو پر خاموشی توڑ دی۔

مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کہا کہ بابراعظم مسلسل دو میچوں میں بلےبازی کے دوران ناکام ضرور ہوا ہے لیکن میں نے انہیں سری لنکا کیخلاف جیت پر مبارکباد دی اور اعتماد دیا کہ وہ میچ ونر کھلاڑی ہیں، آئندہ آنے والے بڑے میچز میں وہ پرفارم کریں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ سری لنکا کیخلاف میچ میں وہ بدقسمت تھے لیکن مجھے یقین ہے وہ بڑے میچز میں پاکستان کیلئے سینچری بنائے گا۔


مزید پڑھیں: حیدرآباد دکن کے گراؤنڈ اسٹاف کو بابراعظم نے شرٹ تحفے میں دیدی

ورلڈکپ میں پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ریکارڈ ساز جیت درج کی تھی اور میگا ایونٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف جیت کے بعد قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل آئے گی۔
Load Next Story