پی آئی اے کی منسوخ شدہ پروازیں بحال پی ایس او کو ادائیگی کے بعد ایندھن کی فراہمی

پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی، ذرائع پی ایس او

انٹرنیشنل پروازوں کو ایندھن کی فراہمی بدستور جاری

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے 50 کروڑ روپے ادا کیے جانے کے بعد پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) نے پی آئی اے کی منسوخ شدہ پروازوں کو ایندھن کی فراہمی شروع کردی ہے۔

اس معاملے پر پی ایس او نے ادائیگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کو ایندھن کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی۔ واضح رہے کہ پی ایس او کے واجبات 26.5 ارب روپے سے تجاوز کرجانے کے بعد پی ایس او نے قومی ایئر لائن کو ایندھن کی فراہمی بند کردی تھی۔


ایندھن کی فراہمی میں تعطل کی وجہ سے قومی ایئر لائن کی دوطرفہ 8 پروازیں منسوخ اور 4 تاخیر کا شکار ہوگئیں تھیں۔

پی ایس او کے ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن کے واجبات کی عدم ادائیگی پر چھوٹے روٹس کے لیے مقامی پروازوں کو ایندھن کی فراہمی مجبورا معطل کرنا پڑی تھی، بھاری مالیت کی واجبات کی عدم ادائیگی سے پی ایس او کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا ہے۔

 
Load Next Story